اسلام آباد (نمائندہ جنگ) انسداد پولیو کے لئے وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطا کو ٹوبیکو کنٹرول (تمباکو کنٹرول) کے فوکل پرسن کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔ چارج سنبھالنے کے فوراً بعد ہی بابر نے وزیراعظم آفس میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے اور اس کیساتھ ساتھ تمباکو کے اشتہارات پر دکانوں کے اندر اور باہر پابندی عائد کردی ہے۔